اداکار معمر رانا پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

اداکار معمر رانا پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے
معمر رانا پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے ساتھ ساتھ وہ 2 بولی وڈ فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں۔۔۔۔۔۔فوٹو/ پی پی پی میڈیا سیل

لاہور: فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار معمر رانا نے سیاست کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔اداکار نے جنوری کو لاہور میں واقع بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے موقع پر پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔


26 فروری 1974 کو لاہور میں پیدا ہونے والے معمر رانا نے تقریباً 23 سال قبل لالی وڈ میں قدم رکھا تھا۔ پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے ساتھ ساتھ وہ 2 بولی وڈ فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں۔

ان کی مشہور فلموں میں 'چوڑیاں'، 'مجھے چاند چاہیے'، 'کوئی تجھ سا کہاں' اور 'آزادی' شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ معمر رانا نے فلم ڈائریکشن کے شعبے میں بھی قدم رکھا اور 2015 میں ایک فلم سکندر بنانے کا اعلان کیا۔