کویت میں تمام اخبارات ایک دن بند رکھنے کا حکم جاری

کویت میں تمام اخبارات ایک دن بند رکھنے کا حکم جاری
کیپشن: کویت سٹی نیوز پیپرز بشکریہ ۔۔۔۔ اردو نویز

کویت سٹی : کویتی حکومت نے ملک بھر ایک ہفتے میں ایک دن تمام اخبارات کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق کویتی اخبارات کو ہفتے میں ایک بار بند کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔یہ فیصلہ کویت سٹی کے اہم ترین اخبارات القبس، الرای ، الجریدہ ،اور الانباءاخبارات نے دسمبر 2018 کے آخری ایام میں کیا تھا ۔

اخراجات میں اضافے اور اشتہارات میں کمی کے بعد کم ہونے والی آمدنی کے پیش نظر تمام اخبارات نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے ۔کویتی اخبارات نے بھی یہ بتایا ہے کہ ہر جریدہ ہفتے کے ساتوں روز ویب سائٹ پر خبریں جاری کرتارہیگا۔

القبس نے اطلاع دی ہے کہ وہ 24گھنٹے ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ ضرور کرتے رہیں گے ۔ اگلے ماہ فروری سے اس فیصلہ پر عملدرآمد کیا جاتارہے گا اور ہر ہفتے کو اخبار بند رہے گا۔