جنوبی پنجاب صوبہ ضرور بنے گا: جہانگیر ترین

جنوبی پنجاب صوبہ ضرور بنے گا: جہانگیر ترین
کیپشن: فوٹو بشکریہ جہانگیر ترین فیس بک آفیشل پیج

 ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ ضرور  بنے گا  اور  یکم جولائی سے جنوبی  پنجاب  سیکرٹریٹ فعال ہو  گا۔

میڈیا سے گفتگو   کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کسان کو ترجیح دے رہی ہے۔ آج انڈیا  کپاس کی پیداوار میں پاکستان سے آگے نکل گیا۔ پچھلی حکومت  کی پالیسیوں نے زراعت کو  تباہ کر دیا۔

انہوں نے مزید  کہا  کہ پالیسی ثمرات ملنے میں وقت لگے گا، حکومت درست سمت پر گامزن ہے۔جعلی اکاونٹ کیس ہماری حکومت آنے سے پہلے بنے۔