واٹس ایپ گولڈ وائرس جعلی اپ ڈیٹ، ڈیوائس کےلیے خطرناک ہو سکتی ہے

واٹس ایپ گولڈ وائرس جعلی اپ ڈیٹ، ڈیوائس کےلیے خطرناک ہو سکتی ہے
کیپشن: فوٹو بشکریہ: انسٹاگرام

کراچی :واٹس ایپ گولڈ وائرس جعلی اپ ڈیٹ ہے  جس کو ڈاؤن لوڈ کرنا ڈیوائس کےلیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔  

گزشتہ کئی دنوں سے واٹس ایپ گولڈ  وائرس سے متعلق خبریں گشت کر رہی ہیں جس میں  صارفین کو جعلی اپ ڈیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کہا جا رہا ہے ،یہ ایک جھانسا ہے جو نوسربازوں کی طرف سے دیا گیا ہے۔

ایسا پہلی بار نہیں بلکہ اس سے پہلے 2016 میں بھی ایک افواہ پھیلائی  گئی تھی  جس میں صارفین کو خوفیا اپ ڈیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کا کہا گیا تھا  جس کی افادیت  ایپ کے فیچرز کی صلاحیت کو بڑھانا بتائی جاتی تھی جبکہ واٹس ایپ نے پہلے ہی اپنے صارفین کو اس جھانسے کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔

تاہم یہ ان تمام صارفین کے لیے اچھی بات ہے جو اس سے محفوظ رہے ہیں۔ واٹس ایپ سے متعلق ایسی تمام خبریں ایک  فراڈ ہیں، واٹس ایپ کی کوئی  بھی اپ ڈیٹ اس کی رضا مندی کے بعد گوگل سٹور اور ایپل ایپ پر نہیں آتی ہے۔ واٹس ایپ کی کوئی بھی نئی اپ ڈیٹ خود کار طریقے سے ایپ کے اندر آتی ہے۔ 

یادرہے کہ اگر صارفین کو ایسی ویڈیو موصول ہو   تو اس کو نہیں کھولنا چاہیے کیونکہ ایسا ہو سکتا ہے کہ اس میں کوئی خطرناک وائرس ہو جو ڈیوائس کو نقصان پہنچائے۔