دبئی میں عمران خان کا  ذاتی بزنس ہےجس کی دیکھ بھال علیمہ خان کرتی ہیں، مریم اورنگزیب  

دبئی میں عمران خان کا  ذاتی بزنس ہےجس کی دیکھ بھال علیمہ خان کرتی ہیں، مریم اورنگزیب  
کیپشن: فوٹو بشکریہ:مریم اورنگزیب ٹوئیٹر اکاؤنٹ

لاہور : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزریر اعظم عمران خان نے  ابوظہبی کے ولی عہد کی گاڑی اِس لئے خود  چلائی ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات میں ان کا  ذاتی بزنس ہےجس کی دیکھ بھال علیمہ خان کرتی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ، میڈیا سےبات کرتے ہوئے(ن) لیگ  کی ترجمان مریم اورنگزیب کہا کہ حکومت یہ بھی نہیں بتا سکتی کہ ان کو کتنی بھیک کتنی ملی ہے، وزیر اعظم نے جب لوگوں کو بیوقوف بنانا ہو تو ہو تو وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بننے کا شوشا چھوڑ دیتے ہیں لیکن جب کھانے کی باری آئے تو وزیراعظم ہاؤس بنا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پی کے میں سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کاجواب دیں ،  قوم آپ کے جھوٹ اور یوٹرن کی حقیقت  سمجھ چکی ہےجس کا آپ کو حساب کتاب دینا ہوگا۔

 

مریم اورنگزیب نے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا   50 لاکھ گھر کے نام پر انیل مسرت کیلئے پیسے بٹورنا شروع کردیئے ہیں اور یہ ایک  بہت بڑا فراڈ ہے جس کا مقصد غریب عوام کے پیسے ہتھیانا ہے جس سے دبئی میں جائیداد خریدی جائے گی لہذا عوام  جانسے میں نہ آئے ۔

ترجمان (ن) لیگ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری صرف ایک علامتی وزیر ہیں، میڈیا کے معاملات پر وزیراعظم کے معاون خصوصی موجود ہیں جس کے بعد جلد یہ علامتی وزیر بھی نہیں رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت خود تزبب کا شکار ہے ، حکومت جھوٹ بولتی ہے تو اسے نہیں معلوم ہوتا کہ کس  وزیر نے کتنا جھوٹ بولنا ہے؟ کم از کم عوام کو اتنا ہی بتا دیں کہ ابوظہبی کے ولی عہد کتنے دن کے دورے پر  آئے تھے بھلے یہ مت بتائیں کہ آپکو کتنی بھیک ملی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت نے جھوٹے اور  الزامات پر اپنی تین نسلوں کا حساب دیا ہے لہٰذا احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا لیکن جہاں انتقام کی بو  آئے گی اور پاکستان کی عوام کی بات آئے گی تو وہاں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔