وائٹ واش سے بچنے کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

وائٹ واش سے بچنے کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
کیپشن: فوٹو بشکریہ اے پی

جوہانسبرگ : تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دونوں میچوں میں شکست کے بعد  پاکستانی کوچنگ اسٹاف نے  تیسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں  تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز ہارنے کے بعد  ٹیم مینجمنٹ نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں تبدیلیوں پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔پروٹیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو فخر زمان کی جگہ شامل کرنے پر اتفاق ہوگیا ۔محمد رضوان اور شان مسعود اوپننگ کریں گے ۔جبکہ لیگ سپنر یاسر شاہ کو بھی جوہانسبرگ میں آرام دینے کا امکان ہے۔یاسر شاہ کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف ٹیم میں کم بیک کریں گے ۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں جنوبی افریقہ دورے پر ہیں جہاں 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جا رہی ہے ۔ پاکستان ٹیم کو ابتدائی دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے ۔وائٹ واش سے بچنے کیلئے قومی ٹیم نے اوپنر فخر زمان کی جگہ محمد رضوان جبکہ یاسر شاہ کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی لازمی ہے جو کہ کپتان فاف ڈوپلیسی کی صورت میں ہو گی جنہیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں سلو اور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کی پابندی کا سامنا ہے ۔تاہم اس سے قبل افریقی کپتان یہ بات واضح کر چکے تھے کہ ان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی کیونکہ  پاکستان کیخلاف وائٹ واش کرنے کا موقع ضائع نہیں کیا جائے ۔انہوں نے حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے پچھلے سال بھارت کیخلاف آخری میچ میں ٹیم تبدیل کی جس کی وجہ سے ہم نے وائٹ واش کرنے کا بہترین موقع ضائع کر دیا۔