سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ اضافہ

سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ اضافہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ: انسٹاگرام اکاؤنٹ

کراچی:روان ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا ہے۔ 

سندھ صرافہ بازارایسوسی ایشن کے مطابق ، سونےکی فی تولہ قیمت 200روپے اضافے کے بعد 67 ہزار 300 روپے  ہوگئی ہے  جبکہ 10گرام سونےکی قیمت186 روپےاضافےسے57700روپےہوگئی۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت1291ڈالر فی اونس برقرار  ہے جبکہ  گزشتہ کافی مہنیوں سے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے   جس کی وجہ ڈالر  کے مقابلے میں روپے کی کمی بتائی جاتی ہے۔