ادرک کا قہوہ نزلہ زکام میں مبتلا افراد کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں

ادرک کا قہوہ نزلہ زکام میں مبتلا افراد کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں
کیپشن: فوٹو بشکریہ: رائٹ اینگل ٹوئیٹر اکاؤنٹ

نیو دہلی :موسم سرمامیں ادرک کا قہوہ صحت کے لیے مفید ہے جو نزلہ زکام میں مبتلا لوگوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ 

موسم سرما میں بہت سے لوگ نزلہ ،زکام میں مبتلا ہو جاتے ہیں اس بارے میں بہت سے تھیوریاں پیش کی جا چکی ہیں کہ ایسا کیونکہ کر ہوتا ہے جب ہم لوگ اپنا زیادہ وقت گھر اور پر ہجوم جگہوں  پر گزارتے ہیں تو  وائرس حملہ آور ہو کر ہمیں بیمار کر دیتے ہیں اگر آپ نزلہ زکام میں مبتلا ہیں تو ادراک کا قہوہ آپ کو وائرل انفیکشن سے موثر انداز میں لڑنے مدد دے سکتا ہے۔ 

ادرک ایک ہمہ گیر سُپر فوڈ ہے جو صحت کے فوائد سے مالا مال ہے لیکن یہ ہمہ گیر سوپر فوڈ اس وقت زیادہ اہم ہو جاتا ہے جب آپ بخار میں مبتلا ہوں ، یہ کسی بھی سوپر فوڈ سے زیادہ آسانی سے آپ کی روزانہ خوراک کا حصہ بن سکتا ہے، ادارک میں قوت مدافعت کو بڑھانے اور اینٹی مائکرو بائل خصوصیات پائی جاتی ہے جو درد سے آرام میں مدد دیتی ہیں ، ادارک کا قہوہ بہت سی بیماریوں کے علاج میں مدد دیتا ہے۔

ادرک کا قہوہ بنانے کے لیے ضروری اجزاء:

1 انچ تازہ ادرک کا ٹکڑا

1 چائے کا چمچہ لیموں کا تازہ جوس

1 چائے کا چمچہ شہد

1 کپ گرم پانی

سردی میں جب آپ اپنے قوت مدافعت کے نظام کو مضبوط، وٹامنز کی مقدار کو بڑھانے یا سردی کو کم کرنا چاہتے ہوں تو ادرک کا لذید قہوہ پی لیا کریں ۔