پاکستان میں ٹک ٹوک پر پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا

پاکستان میں ٹک ٹوک پر پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ٹک ٹوک آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد : ٹک ٹوک سوشل میڈیا کی مشہور ترین ایپس میں سے ایک ہے جو نوجوانوں میں بے حد مقبول ہے لیکن کچھ صارفین کی نازیبا حرکتوں کی وجہ سے پاکستان میں اس کے بلاک ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ، ٹک ٹوک پاکستان میں 10 جنوری 2019 سے بند ہونے جا رہی ہےہو سکتا ہے کہ  ٹک ٹوک پاکستان میں مکمل طور پر بند ہو جائے۔ نو شہرہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے وزیر اعظم عمران خان سے سیٹزن پورٹل کے ذریعے شکایت  کی ہےکہ  سوشل میڈیا کی یہ ایپ پاکستانی نوجوانوں کے لیے خطرناک ہے اس کو بند کرنا دینا چاہیے۔

ٹک ٹوک اس وقت مشہور ترین سوشل میڈیا ایپ میں سے ہے جو شارٹ ویڈیو بنانے کے کام آتی ہے، یہ ایپ تفریح کا ایک بہترین ذریعہ ہے لیکن پاکستان میں کچھ لوگ اس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔  لوگوں کی رائے میں اس ایپ سے ہمارا معاشرہ متا ثر ہ ہو رہا ہے، ایک لحمہ کے لیےجب ہم لڑکے اور لڑکیوں کی کراس ویڈیو پر آتے ہیں جہاں گانوں اور ڈائی لاگز   پر نوجوان جنسی اور نازیباحرکتیں کرتے  نظر آتے ہیں جس سے بچے خراب ہو رہے ہیں ۔

یہ ایپ نوجوان لڑکیوں میں زیادہ مشہور ہے لیکن اس پر نازیبا کمنٹس اور گالیاں دی جاتی ہیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق صارفین لڑکیوں سے پرائیوٹ رابطہ نمبر اور نازیبا تصویروں کی فرمائش بھی کی جاتی ہے۔