کوئٹہ کے علاقے مکانگی روڈ پر دھماکہ ، دو افراد زخمی

 کوئٹہ کے علاقے مکانگی روڈ پر دھماکہ ، دو افراد زخمی
Image Source: File Photo

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے مکانگی روڈ پر دھماکے سے دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں, قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا عمل مکمل کیا جہاں انھیں طبی امدادی دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی حرکت میں آئے اور موقع پر پہنچ کر علاقے کو تمام قسم کی آمدورفت کیلئے سیل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق, دھماکے کی شدت اتنی شدید تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے سے عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔