ٹرمپ نے چین کی پےمنٹ ایپ "Alipay "سمیت 8ایپلی کیشنز پر پابندی لگادی

ٹرمپ نے چین کی پےمنٹ ایپ

نیویارک: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مقبول پےمنٹ ایپ Alipay سمیت آٹھ ایپلی کیشنز پر پابندی لگادی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے بعد ان چینی ایپلی کیشنز سے پیسوں کی لین دین نہیں کی جاسکے گی،پابندی کی زد میں آنے والی تمام چینی ایپس امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دی گئیں۔

ان کے ذریعے صارفین کی معلومات اور حساس معلومات کی چوری کا خطرہ تھا،،ایگزیکٹو آرڈر پرصدر ٹرمپ کے دستخط کے بعد ان ایپس پر 45 روز کے اندر پابندیاں نافذ العمل ہو جائیں گی۔

جن ایپس پر پابندی لگائی گئی ہے ان ایپس میں مشہور ادائیگیوں کا پلیٹ فارم الی پے، کے ساتھ ساتھ کیو کیو والیٹ اور وی چیٹ پے بھی شامل ہیں۔45 دن میں نافذ ہونے والے اس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ایپس پر پابندی عائد کی جارہی ہے کیونکہ وہ امریکی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

انکو بند کرنے کی وجہ یہ بیان کی گئی ہیں کہ  یہ امریکی وفاقی ملازمین پر ڈاسئیرس کو ٹریک کرنے اور بنانے کے لئے استعمال کی جاسکتی ہیں۔آرڈر کے اندر ٹینسنٹ کیو کیو ، کیم اسکنر ، شارئٹ ، وی میٹ اور ڈبلیو پی ایس آفس بھی شامل ہیں ، جو ٹرمپ کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے ۔

پینٹا گون کے علامیے میں کہا گیا ہے کہ  ، "امریکہ کو لازمی طور پر ان لوگوں کے خلاف جارحانہ کارروائی کرنا چاہئے جو ہماری قومی سلامتی کے تحفظ کے لیئے چین سے منسلک سافٹ ویئر ایپلی کیشنز کو تیار یا کنٹرول کرتے ہیں۔"