معروف بھارتی اداکارہ سنجنا گلرانی نے اسلام قبول کرلیا 

معروف بھارتی اداکارہ سنجنا گلرانی نے اسلام قبول کرلیا 

ممبئی : بھارت کی مشہور اداکارہ سنجنا گلرانی نے اسلام قبول کرلیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام قبول کرنے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں گلرانی کا کہناتھا کہ ایسا اس لیے ہوا کیونکہ وہ بھارت میں گزشتہ دس سالوں سے دین اسلام کے سلسلہ میں کئی باتیں سنتی اور دیکھتی آرہی ہیں ، ملک میں جاری اسلامو فوبیا اور اسلام مخالف پروپوگنڈے سے ان میں اسلام کو سمجھنے کا تجسس ہوا ۔ 

جو ان کے اسلام قبول کرنے کی بنیادی وجہ بنا، بے شک اللہ تعالیٰ جسے چاہیں ہدایت دیں ، بھارتی فلم انڈسٹری کناڈا ، تامل اور تیلگو فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا ہے ، ان کا نام سنجنا گلرانی سے ماہر رکھا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسلام تو دو سال قبل قبول کرلیا تھا لیکن چند وجوہات تھیں کہ وہ اس کومنظر عام پر نہیں لا سکیں ، اب وقت کی ضرورت تھی اور میں نے اب سوچا کہ اس کے بارے میں سب کو بتا دوں ۔

بھارتی اداکارہ نے اکتوبر 2018 میں اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا تھا ۔ انہیں کرناٹک محکمہ شرعیہ کی جانب سے اسلام قبول کرنے کا تصدیق نامہ بھی جاری کردیاگیاہے ۔سنجنا گلرانی کا اصل منوہر گلرانی ہے ، سنجنا گلرانی انکا فلمی نام ہے ۔ ماہرہ کا کہناہے کہ انہوں نے اسلام کے متعلق گہرا مطالعہ کیا ، مذہب اسلام پر چلنے والوں سےتبادلہ خیال کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ اسلام ایک سچا مذہب ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ میں ان اصولوں پر یقین رکھتی ہوں اور عمل کرنے کی خواہشمند ہوں تاکہ زندگی کا مقصد حاصل ہوسکے ۔ماہرہ نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی بھی دباؤمیں آکر اسلام قبول نہیں کررہی ،  انہیں معلوم ہے کہ اسلام ہی سچا دین ہے ۔ ہدایت کا سرچشمہ ہے ۔