پاکستان سپر لیگ میں اہم غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک

The participation of important foreign players in Pakistan Super League is doubtful
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں شامل ہونے والے اہم غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ خبریں ہیں کہ غیر ملکی کھلاڑی اپنی ٹیموں کیساتھ کمنٹمس کی وجہ سے شاید ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کر سکیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 6واں ایڈیشن آئندہ ماہ فروری بیس فروری سے بائیس مارچ تک جاری رہے گا۔ انٹرنیشنل ٹیموں کے شیڈول پر نظر ڈالی جائے تو اس دوران ہر ٹیم کسی نہ کسی سیریز میں مصروف نظر آ رہی ہے، اس لئے اندشیہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اہم غیر ملکی کھلاڑی شاید پی ایس ایل کا حصہ نہ بن سکیں۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ رواں ماہ 10 جنوری کو ہونا ہے۔

شیڈول کے مطابق فروری سے مارچ تک جن غیر ملکی ٹیموں کی آپس میں سیریز ہیں ان میں ساؤتھ افریقا، آسٹریلیا، بھارت، بنگلا دیش، نیوزی لینڈ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، افغانستان اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل پلاٹینم کیٹیگری کے کھلاڑیوں میں سے اکثر غیر ملکیوں کی دستیابی ناممکن ہے۔ یہ کھلاڑی صرف اسی صورت میں پی ایس ایل کا حصہ بن سکیں گے جب یہ اپنے ملک کی جانب سے کسی سیزیز میں شریک نہ ہوں۔

جن غیر ملکی کھلاڑیوں کی پی ایس ایل ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک قرار دی جا رہی ہے ان میں سندیپ لمی چانی، بریتھ ویٹ، کارلوس، کرس لین، کولن انگرم، کرس گیل، مورنے مورکل، ڈیوڈ ملر، ایلکس ہیلز، عمران طاہر، رائلی روسو، ڈیل سٹین، براوو، تھسارا پریرا، اڈانا، معین علی، ڈیوڈ ملان، مجیب الرحمان، محمد نبی، راشد خان، ریسی وین ڈر ڈسن اور دیگر شامل ہیں۔

اس صورتحال میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل انتظامیہ نے متبادل کھلاڑیوں پر غور شروع کر دیا ہے کیونکہ ان غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث ٹورنامنٹ میں متبادل کھلاڑیوں کی شمولیت ہونا ضروری ہے۔