سانحہ مچھ بہت ہی افسوسناک اور دل ہلا دینے والا ہے، مریم نواز شریف

The tragedy of Machh is very sad and heartbreaking, Maryam Nawaz Sharif
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سانحہ مچھ کو انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہزارہ برادری کے دکھوں اور زخموں کا مداوا نہیں ہوسکتا۔

لاہور میں میڈیا نمائندوں سے مختصر گفتگو میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری سے ساتھ یہ ظلم بہت عرصے سے ہو رہا ہے۔ اب لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں سڑک پر رکھ کر بیٹھے ہیں۔ میں جا کر درخواست کروں گی کہ وہ اپنے پیاروں کو دفنائیں۔

لیگی رہنما نے حکومت کو مچھ میں ہزارہ برادری کیساتھ پیش آنے والے واقعے اور ان کے مطالبات پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے۔ قوم کی مائیں بیٹیاں آپ کے انتظار میں بیٹھی ہیں۔ مجھے افسوس ہے آپ کو قوم کا احساس نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری کیساتھ حالیہ پیش آنے والا واقعہ بہت ہی افسوسناک اور دل ہلا دینے والا ہے۔ ان کے دکھوں اور زخموں کا مداوا نہیں ہو سکتا۔ ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ نواز شریف کے کہنے پر جا رہی ہوں، نواز شریف کا پیغام لے کر جا رہی ہوں۔ مجھے امید ہے، انہیں انصاف ضرور ملے گا۔