معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر مستعفی ہوگئے 

معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر مستعفی ہوگئے 

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی براتوانائی بابش گوہر نے وزیراعظم عمران خان کو واٹس ایپ رپ اپنااستعفیٰ بجھوادیا ہے ۔

نجی ٹی وی  کے مطابق تابش گوہر نے عہدے سے مستعفی ہونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کام میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی تھی ، جبکہ ان کی شعبے سے متعلق تجاویز پر بھی عملدر آمد نہیں کیا گیا تھا۔ 

تابش گوہر کو وہ آزادی حاصل نہیں تھی جس کے تحت وہ کام کرنا چاہتے تھے اور مسلسل مداخلت کے باعث اب انہوں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

بابش گوہر کو حال ہی میں وزیراعظم عمران خان نے اپنا معاون خصوصی برائےتوانائی مقرر کیا تھا ۔جبکہ اس سے قبل وہ کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں ۔