تعلیمی ادارے 31 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ 

تعلیمی ادارے 31 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ 

پشاور: خیبر پختونخواہ حکومت نے تعلیمی ادارے 31 جنوری تک  بند رکھنے کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ حکومت کےجاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں سردی کی شدت میں اضافے کےباعث تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیاگیا ہے ۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخواہ کے تعلیمی ادارے اکتیس جنوری تک بند رکھے جائیں گے اور خیبر پختونخواہ کے بالائی علاقوں کے سکول یکم فروری کو کھولے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے ملک بھ میں مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کیا تھا۔ 

جس میں کہا گیا تھا کہ پہلے مرحلے میں اٹھارہ جنوری کو نویں سے لیکر بارہویں تک سکول کھولے جائیں گے ، اس کے بعد پرائمری سے مڈل تک 25 جنوری کو کھولے جائیں گے اور یونیورسٹیاں یکم فروری کو بھیجی جائیں گی ۔