پاکستان نے فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا، آئی ایس پی آر

پاکستان نے فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا، آئی ایس پی آر
کیپشن: پاکستان نے فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا، آئی ایس پی آر
سورس: فوٹو/اسکرین گریب

 راولپنڈی: پاکستان میں تیار کئے گئے گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بتایا کہ یہ راکٹ سسٹم 140 کلو میٹر تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فتح ون سے پاک فوج کی ہدف کو نشانہ بنانے کی استعداد میں اضافہ ہو گا اور اس سسٹم کو پاکستان کے میں ہی تیار کیا گیا ہے۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علویٰ، وزیراعظم ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور پاک فوج کے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ نے اس کامیاب تجربے میں حصہ لینے والوں کو مبارکباد دی۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ سال 30 دسمبر کو پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے مقامی طور پر تیار کردہ اسٹیٹ آف دی آرٹ 14 جدید فورتھ جنریشن جے ایف 17 تھنڈر بلاک تین ڈٖوول کیریئر لڑاکا طیارے کا باضابطہ طور پر پاک فضائیہ کے حوالے کر دیئے تھے جو طویل رینج ، اعلیٰ ترین ریڈار سسٹم اور ایڈوانس فائرنگ کی صلاحیت سے لیس ہیں۔ اسی دن پاک بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا مار کرنے والے میزائل کی فائرنگ کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔