پاکستان نے نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو مبارکباد دے دی

پاکستان نے نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو مبارکباد دے دی
سورس: File photo

اسلام آباد ، پاکستان نے نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن کو ووٹوں کی گنتی کی تصدیق پر مبارکباد دے دی ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے حامیوں کا امریکی پارلیمنٹ پر حملہ اور مظاہروں میں 4 افراد کی ہلاکت جیسے واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ امید ہے کہ اقتدار کی منتقلی کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔  

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کا بیٹھنا اس کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں مضحکہ خیز ہوگا ۔ پراعتماد ہیں کہ دیگر مستقل اراکین بھارت کو غیرمستقل نشست پر نہیں بیٹھنے دیں گے ۔