وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ سے متعلق فیصلہ نہ ہو سکا، ذرائع

وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ سے متعلق فیصلہ نہ ہو سکا، ذرائع
کیپشن:   وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ سے متعلق فیصلہ نہ ہو سکا، ذرائع سورس:   فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم کوئٹہ جائیں گے یا نہیں حکومت تذبذب کا شکار ہو گئی۔ وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس میں میں فیصلہ نہ ہو سکا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وفاقی وزراء اور پارٹی رہ نماوں کا اجلاس ختم ہو گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے سانحہ مچھ کے حوالے سے بریفنگ دی اور متاثرین کو حکومتی امداد دینے کے حوالے سے تجویز کی منظوری بھی دی گئی۔ حکومتی قواعد کے مطابق متاثرین کی مالی امداد کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے لیے وزارت داخلہ کو ہدایت بھی کی۔

خیال رہے کہ تین جنوری کو بلوچستان کے علاقے مچھ میں مسلح افراد نے اسلحے کے زور کمرے میں سونے والے گیارہ کان کنوں کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ اس واقعے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

اس واقعے کے بعد صدر مملکت پاکستان، وزیراعظم عمران خان سمیت مختلف سیاسی شخصیات نے اظہار مذمت کیا تھا جبکہ عمران خان نے ایف سی کو واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیا تھا۔ تاہم ہزاری برادری نے پیش آنے والے سانحے کے بعد کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر اپنے پیاروں کی میتیں رکھ کر دھرنا دے دیا جو ابھی تک جاری ہے۔