اسلام آباد،سات سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کی سزائے موت کے خلاف درخواست مسترد

اسلام آباد،سات سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کی سزائے موت کے خلاف درخواست مسترد
سورس: سکرین شارٹ

اسلام آباد ، سات سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی ۔ 

سپریم کورٹ آف پاکستان میں ملزم کی درخواست کی سماعت جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی ۔ ملزم کےوکیل کا موقف تھا کہ 

ہائی کورٹ نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا ۔ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر عابد مرزا نے کہا کہ ملزم حیدر عرف پپو نے سات سالہ بچی سے زیادتی کی اور پھر اس کا گلادبا کر موت کے گھاٹ اتاردیا ۔ تحقیقات کے دوران ملزم کا ڈی این اے بھی میچ ہوا اور بچی کے گلے سے ملنے والے نمونے بھی ملزم سے میچ ہوگئے تھے ۔ 

عدالت نے موت کے خلاف اپیل مستر دکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بچیوں سے زیادتی کے ملزمان کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں ۔ ملزم حیدر عرف پٌپو نے وہاڑی میں 29 جون 2016  میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا جس کے بعد ٹرائل کورٹ میں ملزم کو سزائے موت ہوئی تھی جسے ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا ۔