نئی دہلی ، زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ پر خاتون افسر کے بیان نے ہلچل مچا دی

نئی دہلی ، زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ پر خاتون افسر کے بیان نے ہلچل مچا دی
سورس: File photo

نئی دہلی ، بھارتی ریاست اترپردیش میں عورت سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ  پر خاتون سرکاری افسر کے بیان نے کھلبلی مچا دی ۔ چند روز قبل 55 سالہ خاتون کو تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں گلا دبا کر قتل کردیا تھا ۔ 

اس واقعہ پر نیشنل کمشن فارویمن کی خاتون رکن چندرمکھی دیوی نے کہا ہے کہ اگر خاتون شام کے وقت گھر سے اکیلی باہر نہ نکلتی یا اپنے ساتھ مرد کو لے جاتیں تو گینگ ریپ کا یہ واقعہ نہ ہوتا۔ چندرمکھی کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے ۔ مختلف طبقہ فکر کی طرف سے ان کے بیان کی ناصرف مذمت کی جارہی ہے بلکہ ان کو عہدے سے ہٹانے کی بات بھی کی جارہی ہے ۔ خاتون افسر پر تنقید کرنے والوں میں بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ ،ارمیلا ، تاپسی پنو  اور دیگر شامل ہیں ۔ 

یاد رہے کہ متاثر ہ خاتون کے بیٹےکا کہنا تھا کہ ان کی والدہ روزانہ شام کو عبادت کی غرض سے مندر جایا کرتی تھیں ۔ اورواقعہ کے روز بھی وہ اپنے معمول کے مطابق مندر گئی لیکن رات گیارہ بجے پتہ چلا کہ ان کو زیادتی کے بعد ہلاک کردیا گیا ہے ۔