عدت مکمل کیے بغیر شادی کو زنا قرار نہیں دیا جاسکتا : لاہور ہائیکورٹ

عدت مکمل کیے بغیر شادی کو زنا قرار نہیں دیا جاسکتا : لاہور ہائیکورٹ
سورس: file

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ عدت پوری کیے بغیر شادی باطل نہیں بے قاعدہ ہے۔ شادی کرنے والی خاتون کے خلاف عدالت نے سابق شوہر کی درخواست خارج کردی۔ 

نیو نیوز کے مطابق عدت کے بغیر شادی کرنے والی خاتون کے سابق شوہر امیر بخش نے عدالت سے رجوع کیا تھا کہ میری سابق اہلیہ زنا کی مرتکب ہوئی لہٰذا اس کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ 

امیر بخش نامی شہری کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے جسٹس علی ضیا باجوہ نے فیصلہ دیا کہ درخواست گزار کی بات مان بھی لی جائے تب بھی شادی باطل نہیں ہوسکتی ۔ 

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا میری اہلیہ نے خلع کے اگلے روز ہی شادی کرلی تھی جو کہ زنا کے زمرے میں آتی ہے لہذا شادی منسوخ کی جائے۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ عدت مکمل کیے بغیر شادی کو زنا قرار نہیں دیا جاسکتا۔ 

مصنف کے بارے میں