دپیکا اور رنویر نے شادی سے 4 سال قبل ہی خفیہ طور پر منگنی کر لی تھی، بھارتی میڈیا

 دپیکا اور رنویر نے شادی سے 4 سال قبل ہی خفیہ طور پر منگنی کر لی تھی، بھارتی میڈیا
کیپشن: دپیکا اور رنویر نے شادی سے 4 سال قبل ہی خفیہ طور پر منگنی کر لی تھی، بھارتی میڈیا
سورس: فائل فوٹو

ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے دو روز قبل 5 جنوری کو اپنی 36ویں سالگرہ منائی اور ان کی اس سالگرہ پر ایک ایسا انکشاف بھی منظرعام پر آیا کہ مداح دم بخود رہ گئے۔ 

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی شادی سے 4سال قبل ہی خفیہ طور پر منگنی کر لی تھی اور کبھی میڈیا کو اس کی بھنک نہیں پڑنے دی۔ 

رپورٹ کے مطابق رنویر اور دپیکا کی منگنی کا علم صرف ان کے والدین اور بہنوں انیشا پڈوکون اور رتیکا بھوانی کو تھا۔ دپیکا اور رنویر کی محبت کی کہانی 2012ءمیں شروع ہوئی جب وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم رام لیلا کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ اس کے بعد 6سال تک تعلق میں رہنے کے بعد بالآخر 2018ءمیں وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ 

ان کی خفیہ منگنی کے متعلق خود دپیکا پڈوکون ہی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ شادی سے چار سال قبل منگنی کر چکے تھے تاہم انہوں نے یہ خبر مخفی رکھنے کا فیصلہ کیا اور صرف ان کے گھر والے ہی اس بات سے آگاہ تھے۔ دپیکا نے اس انٹرویو میں بتایا کہ شادی سے قبل ہمارے 6سالہ تعلق میں بہت سے نشیب و فراز آئے مگر ہم کبھی ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوئے۔ اس دوران ہماری کوئی بڑی لڑائی بھی نہیں ہوئی۔ 

مصنف کے بارے میں