دنیا کی حیرت انگیز خود کار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی کار تیار

Self Driving Car, US Cars

نیویارک :امریکی کمپنی نے دنیا کی حیرت انگیز خود کار ڈرائیونگ کی صلاحیت  رکھنے والی کار تیار کر لی جس کی پہلی جھلک بھی جاری کر دی گئی ہے ۔

کمپنی حکام کے مطابق اس گاڑی کو 'اِنَر -اسپیس 'کا نام دیا گیا ہے ، یہ گاڑی مکمل طور پر خودکار طریقے سے بجلی پر چلتی ہے۔ 

گاڑی میں کوئی  اسٹیئرنگ یا پیڈلز موجود نہیں  ہیں۔  اس میں دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔ 

 گاڑی کی سیٹ پر سونے والوں کے لیے کمپارٹمنٹ اور کمبل  بھی موجود ہیں۔کمپنی کا کہنا یہ گاڑی ابھی ایک کانسیپٹ ماڈل ہے۔