امریکا نے  یوکرین کیلئے 37ارب ڈالر کے نئے فوجی پیکیج کا اعلان  کر دیا

امریکا نے  یوکرین کیلئے 37ارب ڈالر کے نئے فوجی پیکیج کا اعلان  کر دیا

امریکا نے  یوکرین کیلئے 37ارب ڈالر کے نئے فوجی پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق نئے فوجی پیکیج میں یوکرین کے لیے پہلی بار نئے فضائی اوردفاعی نظام کے ساتھ ساتھ بکتر بند گاڑیاں بھی شامل  ہوں گی، بکتربند گاڑیاں فوجیوں کی ٹرانسپورٹیشن کے ساتھ میزائل فائر کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہیں ۔

  وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یورپی اتحادیوں کے لیے 682 ملین ڈالر کی فوجی مالی اعانت بھی نئے پیکیج میں شامل ہے،،جبکہ یوکرینی فوج کی جدید بنیادوں پر تربیت بھی پیکیج کا حصہ ہے۔