سی ٹی ڈی کا پنجاب میں کومبنگ آپریشن ،   5 دہشت گرد گرفتار

 سی ٹی ڈی کا پنجاب میں کومبنگ آپریشن ،   5 دہشت گرد گرفتار

لاہور :سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد وں کو گرفتارکرلیا ۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ  گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے ، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ، خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد  ہوا ہے ۔ 

سی ٹی ڈی حکام  کے مطابق  گرفتار ملزمان میں انعام الحق ، مسکین اللہ ، واحد خان ، شیر نقیب، شاہ ولی شامل ہیں  ملزمان کے خلاف چار مقدمات درج  کرکے  تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ 

سی ٹی ڈی حکام  کا مزید کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایک ہفتے کے دوران 526 کومبنگ آپریشن کیے گئے ہیں ،  کومبنگ آپریشنز میں 130 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا  ،اکیس ہزار دو سو ستائیس افراد سے  کو شامل تفتیش کیا گیا ۔

حکام کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے ۔