سانحہ مری کو آج ایک سال مکمل  ہوگیا

 سانحہ مری کو آج ایک سال مکمل  ہوگیا

راولپنڈی:مری کے ہولناک سانحہ کو آج ایک سال مکمل  ہوگیا۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ مری کو ضلع کا درجہ تو مل گیا لیکن شہری اور سیاح آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ،14 اکتوبر 2022 کو مری کو راولپنڈی سے الگ ضلع بنانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن  بھی جاری ہو چکا ہے لیکن تاحال مری میں ضلع کے سطح  کی سہولیات دستیاب نہیں ۔ 

خٰیال رہے کہ گزشتہ سال 7 جنوری کو  مری میں معمول سے زیادہ  برفباری اور اداروں کی نااہلی سے  23 سیاح جاں بحق ہوئےتھے، پاک فوج نے 2 روز تک جاری   رہنے والے آپریشن کے دوران ہزاروں سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، فرائض کی ادائیگی میں غفلت اور  نااہلی پرکمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ، ڈپٹی کمشنر محمد علی ، سی پی او، سی ٹی او کو معطل کردیا گیا تھا ۔