زرمبادلہ کے ذخائر کی کمی کا سامنا ہے لیکن پاکستان کو کبھی ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے،اسحاق ڈار

 زرمبادلہ کے ذخائر کی کمی کا سامنا ہے لیکن پاکستان کو کبھی ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے،اسحاق ڈار

  اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار  کا کہنا ہے کہ معیشت کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات  کیے جا رہے ہیں، پاکستان کو کبھی ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے اعتراف کیا کہ اس وقت معیشت کو بیرونی ادائیگیوں  اور گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر جیسے چیلنج درپیش ہیں،حکومت  آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ملنے کی راہ میں حائل رکاوٹ دور کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے فلڈ لیوی لگانے کا آرڈیننس جاری کیا جائے گا ، بینکنگ سیکٹر پر ونڈ فال لیوی بھی لگائی جائے گی ، انہوں نے کہا مالی سال 2022اور 23 کے چھ ماہ میں ایف بی آر  کو 200 ارب روپے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا ہے، اب تک 3429 ارب روپے کی ٹیکس وصولی  کی جا سکی ہیں جبکہ    7440 ارب روپے کا ہدف پورا کرنے کے لئے نئے ٹیکس  بھی لگائے جا رہے۔

 وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار  کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان کو اپنی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 32 ارب ڈالر درکار ہیں ، امید ہے سعودی عرب ،چین اور عالمی مالیاتی اداروں سے اگلے چھے ماہ کے لیے   پیسے مل جائیں گے۔