آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا،وزیراعظم شہبازشریف

آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد :وزیراعظم شہبازشریف  کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے گزشتہ روز پاکستان کی معاشی صورتحال پر بات  ہوئی ہے،آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام  کو  کامیابی سے مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر  کو  ملک میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد مشکل معاشی صورتحال سے بھی آگاہ کیا ہے ۔