ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز ہائیڈرالک سسٹم خراب ہونے کے باعث تاخیر کا شکار

ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز ہائیڈرالک سسٹم خراب ہونے کے باعث تاخیر کا شکار

ٹورنٹو: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز کا ہائیڈرالک سسٹم خراب ہونے کے باعث 30 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز کا ہائیدرالک سسٹم خراب ہونے پر پرواز میں موجود مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے بعد جہازخالی کرا لیا گیا۔ 
ذرائع کا کہنا تھا کہ پرواز نمبر پی کے 784 کا بوئنگ 777 طیارہ مسافروں کے ساتھ روانگی کیلئے تیارتھا تاہم ہائیڈرالک سسٹم خراب ہونے کا معلوم ہوا جس کے باعث مسافروں کو اتار کر پرواز منسوخ کر دی گئی۔ 
ذرائع کے مطابق پرواز کی منسوخی کے باعث متاثرہ مسافروں کی تعداد 250سے زائد ہے جبکہ گزشتہ روز کراچی پہنچنے والی پروازآج شام 6 بج کر 50 منٹ پر کراچی پہنچے گی۔
مجموعی طور پر پرواز کی ٹورنٹو سے کراچی آمد 30 گھنٹے تاخیر سے ہو گی جبکہ رواں ہفتے طیارہ خرابی کے باعث 12 گھنٹے سے زائد تاخیرکی شکاریہ دوسری پرواز ہے۔ 2 روز قبل کراچی تاجدہ پرواز کے بوئنگ777 طیارہ میں خرابی کے باعث 18 گھنٹے تاخیر ہوئی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں