ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے

اسلام آباد: پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے 2 بینکوں کو 1.2 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایمرٹس این ڈی بی بینک کو 600 ملین ڈالر کی ادائیگی کی کی جبکہ ڈی آئی بی بینک کو 420 ملین ڈالر قرضہ واپس کیا گیا جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر مزید کم ہو گئے۔ 
ذرائع کے مطابق مذکورہ بیرونی ادائیگیوں کے بعد سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال 9 ماہ کی کم ترین ساڑھے 4 ارب ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے بینکوں کوقرض کی رقم واپس کی ہے اور خزانہ ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ 
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق جلد دوست ممالک سے پاکستان کو رقم مل جائے گی، سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کی رقم ملنے کے امکانات ہیں جبکہ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے نویں جائزہ پر رقم کے اجراءکیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں