عمران خان کی ایک بار پھر پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت

عمران خان کی ایک بار پھر پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ایک مرتبہ پھر پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کے صوبائی وزرا کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نے اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کی۔ 
عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ امپورٹڈ ٹولے کو انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے، سازشی ٹولہ اسلام آباد کے بعد کراچی کے بلدیاتی الیکشن سے بھی بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ انہیں معلوم ہے عوام نے انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے بعد ہم الیکشن کیلئے عوام کے پاس جائیں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا حل صاف و شفاف انتخابات اور عوامی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت ہی دے سکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں