وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس، وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس، وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ پر تبادلہ خیال

لاہور: ماڈل ٹاون میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مشاورتی اجلاس میں خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ سعد رفیق ، رانا مشہود ، اعظم نزیر تارڑ ، عطا تارڑ ، بلال یاسین سمیت دیگر ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔ اجلاس میں مختلف رہنماؤں کو اتحادی اور ن لیگ کے پنجاب اسمبلی کے اراکین سے مسلسل رابطہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ۔

حکومتی اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطہ کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ کمیٹی بنانے پر مشاورت کی گئی ۔ ممکنہ عدم اعتماد کامیاب ہونے پر ن لیگ کی طرف سے وزیر اعلیٰ کا امیدوار کون ہو گا یہ بھی مشترکہ کمیٹی طے کرے گی ۔

مصنف کے بارے میں