اسلام آباد:بھارتی سفارتکار کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی

اسلام آباد:بھارتی سفارتکار کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی

اسلام آباد : اسلام آباد میں موجود بھارتی سفارتکار کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی ۔تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹومیں بھارتی سفارتکار کے گھر کے صحن میں اچانک آگ لگ گئی جسے فائر بریگیڈ نے کنٹرول میں کر لیا ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکٹر ایف 6 ٹو میں بھارتی سفارت کار کے گھر میں آگ پہلے صحن میں رکھے جنریٹر میں لگی، جو ساتھ لگے گیس کے میٹر تک پھیل گئی،آگ نے قریبی درختوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آتشزدگی سے گھر کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے اور گیس کا میٹر جل گیا،فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔آگ سے کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.