وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز دوحہ سے لندن پہنچ گئے

 وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز دوحہ سے لندن پہنچ گئے

لندن : وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز دوحہ سے لندن پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق حسین نواز لندن میں 2سے 3روز قیام کریں گے۔ حسین نواز  کے علاوہ سیف الرحمان بھی قطر سے لندن پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ  حسین نواز   سیف الرحمان سےمشاورت بھی کریں گے۔واضح رہے حسین  نواز  گزشتہ روز   قطر روانہ ہو ئے تھے۔ حسین نواز کیو آر 615 سے صبح 10 بجے کے قریب دوحا روانہ ہوئے تھے۔ تاہم  ان کے قطر جانے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔