" میں پاکستان کا شہری نہیں ہوں اور نہ ہی مجھ پر پاکستانی قوانین کا اطلاق ہوتا ہے"،قطری شہزادے کا جواب

دوحہ : قطری شہزادے حمد بن جاسم نے جے آئی ٹی کے آخری خط کا جواب دیدیا ۔انہوں نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے دائرہ اختیار کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیان ریکارڈ کرنا ہے تو گھر آجائیں۔

تفصیلات کے مطابق قطری شہزادے نے جے آئی ٹی کو اپنا جوابی خط بھیج دیا ہے جس میں انہوں نے سفارتخانے آکر بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیان ریکارڈ کرنا ہے تو گھر آجائیں۔

حمد بن جاسم نے اپنے جوابی خط میں جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرنے کیلئے اپنے دفتر یا گھر آنے کی پیشکش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ میں پاکستان کا شہری نہیں ہوں اور نہ ہی مجھ پر پاکستانی قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔