'ن لیگ والے قطری شہزادے کو لے آئیں ورنہ اس سال قربانی ہو جائے گی'

'ن لیگ والے قطری شہزادے کو لے آئیں ورنہ اس سال قربانی ہو جائے گی'

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایک بیان میں کہا پاناما کیس کا معاملہ سازش کے تحت نہیں نکلا بلکہ اس کی صورت میں شریف برادران اللہ کی پکڑ میں آ گئے ہیں۔ عدالت عظمیٰ کے دو ججوں نے کہا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں جبکہ تین نے انہیں مافیا قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ شریف برادران ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ یہ چور نہیں بلکہ سچے ہیں تو ان کو اپنا موقف ثابت کرنے کے لئے قطری شہزادے کو پاکستان لانا ہو گا ورنہ اس کے بھیجے گئے خط کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی اور پچھلے سال قصائی کے بھاگنے کے باعث جو قربانی نہ ہو سکی تھی وہ اس سال ہو جائے گی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ شریف خاندان اور (ن) لیگ خود کو بچانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اور اسحاق ڈار بھی غلیظ زبان استعمال کرنے پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کے خلاف جو کہا وہ انتہائی افسوسناک اور قابل شرم ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں