اگرنوازشریف کو سزا ہوگئی تو پاکستان کرپشن فری ہوجائے گا، سراج الحق

اگرنوازشریف کو سزا ہوگئی تو پاکستان کرپشن فری ہوجائے گا، سراج الحق

لاہور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما اسکینڈل میں اگر نوازشریف اور ان کے خاندان کو سزا مل گئی تو پاکستان کرپشن فری ہوجائے گا، پاکستان میں قانون اور احتساب صرف غریب عوام کے لئے ہے لیکن پاناما کیس نے ملک کے وزیراعظم کو کٹہرے میں کھڑا کرکے اس بات کو غلط ثابت کردیا ہے۔

جمعہ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون اور احتساب صرف غریب عوام کے لئے ہے لیکن پاناما کیس نے ملک کے وزیراعظم کو کٹہرے میں کھڑا کرکے اس بات کو غلط ثابت کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی سزا تک ادھوری کہانی رہے گی اور اگر نوازشریف اور ان کے خاندان کو پاناما کیس میں سزا ہوگئی تو پاکستان کرپشن فری ہوجائے گا۔سراج الحق نے کہا کہ بعض عناصر عوام کو ڈرا رہے ہیں اور یہ تاثر قائم کررہے ہیں کہ اگر وزیراعظم اور ان کے خاندان کو سزا ہوگئی تو مارشل لا آجائے گا اور جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہیں لیکن یہ تمام اندازے، دعوے اور بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.