صرف مرکزی حکومت تحلیل کی گئی تو قبول نہیں کریں گے ،شیخ رشید

صرف مرکزی حکومت تحلیل کی گئی تو قبول نہیں کریں گے ،شیخ رشید

کراچی:  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صرف 72 سے 80 گھنٹے کا کھیل باقی رہ گیا ہے ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ صرف مرکزی حکومت تحلیل کی گئی تو قبول نہیں کریں گے .حکومت کو ٹف ٹائم دینے کاسارا کریڈٹ عمران خان کوجاتا ہے.انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا فیصلہ تین دن میں سامنے آجائے گا.نواز شریف کو عہدہ چھوڑنا ہے اور فیصلہ کرنا ہے کہ نیا وزیراعظم کون ہوگا ؟

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی نے نوازشریف کے خلاف سازش نہیں کی. جب بھی انہیں دو تہائی اکثریت ملی انہوں نے اپنے پاؤ ں پرخود کلہاڑا مارا۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو کریڈٹ دیتا ہوں، انھوں نے تاریخ بدلی ہے. تین دن کا کھیل باقی ہے سب ثابت ہوجائے گا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ وہ پی ایس 114 میں تحریک انصاف کے امیدوار کی انتخابی مہم چلانے آئے ہیں جبکہ سندھ میں نیب قوانین ختم کرنا قابل مذمت ہے۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایٹمی دھماکا کرانے کے لیے راجا ظفرالحق،گوہرایوب اورانہوں نےدباؤ ڈالا تھا جس کی وجہ سے پاکستان ایٹمی قوت بن گیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں