ایک منٹ میں ماچس کی 37تیلیاں بجھا نے کا عالمی ریکارڈ قائم

ایک منٹ میں ماچس کی 37تیلیاں بجھا نے کا عالمی ریکارڈ قائم

نیو یارک: امریکی شخص نے اپنی زبان سے ماچس کی 37تیلیاں بجھانے کا مظاہرہ  کرتے ہوئے ریکارڈ   قائم کر دیا۔

نیویارک سے تعلق رکھنے والے اشریتا فرمین نامی کرتب باز نے ایک منٹ کے دوران اپنی زبان سے 37ماچس کی تیلیاں بجھا کر نہ صرف دیکھنے والوں کو دنگ کردیا بلکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام بھی درج کرا  لیا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 30ماچس کی تیلیوں کا تھا جبکہ اشریتا اس سے قبل بھی کئی گنیز ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں