لاہورپریس کلب کے باہر پاکستانی سکھ برادری کا بھارت کے خلاف احتجاج

لاہورپریس کلب کے باہر پاکستانی سکھ برادری کا بھارت کے خلاف احتجاج

لاہور: لاہورپریس کلب کے باہر پاکستانی سکھ برادری نے بھارت کے خلاف احتجاج کیا جس میں انہوں نے پاکستان زندہ اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے .سکھ برادری نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کہا کہ اقلیتوں کیساتھ ناروا سلوک کرنے سے باز رہیں ورنہ اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سکھ برادری نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ۔سکھ برادری نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا کر بھارت کے خلاف نعرے بازی کی ۔انہوں نے کہا کہ بھارت سکھوں کے  ویزے روک کر انہیں مذھبی رسومات سے روکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی قانون کسی کو مذہبی رسومات کی ادائیگی سے نہیں روکتا لیکن بھارت ایسے کام کر رہا ہے جس کا  ہر سطح  احتجاج کریں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں