سعودی پولیس پر بم حملہ،1جاں بحق 6زخمی

سعودی پولیس پر بم حملہ،1جاں بحق 6زخمی

جدہ:سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے علاقے قطیف میں بم حملے کی زد میں آکر سعودی پولیس کا ایک اہلکار جاں بحق اور6زخمی ہو گئے ہیں۔

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیزنے مقامی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی پولیس اہلکار قطیف میونسپلٹی کے قریب المصورہ کے علاقے میں معمول کے مطابق پٹرولنگ پر تھے جب ان پر یہ حملہ کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے ہیں۔

اسی علاقہ میں پولیس اہلکاروں پریہ دوسرا حملہ ہے ۔ پہلا حملہ منگل کے دن ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے تھے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق یہ حملہ کسی دہشتگرد تنظیم کی طرف سے تھا اور انکی طرف سے دہشتگردوں کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں۔