جاپان میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، 6 افراد ہلاک

جاپان میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، 6 افراد ہلاک

ٹوکیو: جاپان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، تباہی سے نمٹنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق جاپان میں گزشتہ 2 روز سے جاری موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔ سیلابی ریلے میں بہہ کر 20 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا انتباہ دیا گیا ہے۔

پشتوں میں شگاف پڑنے سے پانی شہر میں داخل ہوگیا ہے جس نے کئی مکانات، سڑکوں اور اسکولوں کو تباہ کردیا ہے۔ ہزاروں شہریوں کو زمین کھسکنے کے واقعات کا بھی سامنا ہے جن کی مدد کے لئے فوج حرکت میں آ گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں