چین کا حیران کر دینے والا پارک دن بدن دنیا کی توجہ کا مرکز بننے لگا

چین کا حیران کر دینے والا پارک دن بدن دنیا کی توجہ کا مرکز بننے لگا

گوانگ جو :  چین میں ایک حیران کر دینے والی جگہ نن شا ویٹ لینڈ دن بدن دنیا کی توجہ کا مرکز بننے لگی دنیابھر کے پرندے ہجرت کر کے نن شا ویٹ لینڈ میں رہنے کیلئے آتے ہیں ۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق نن شا ویٹ لینڈ پارک دن بہ دن پوری دنیا کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ یہ خوبصورت اور ورطہ حیرت میں مبتلا کر دینے والی جگہ، گوانگ جو کے جنوبی حصے میں دریائے پرل کے وسط میں واقع ہے۔ نن شا پارک اس ایریا میں سب سے بڑا ہے، جہاں تمام دنیا سے پرندے ہجرت کر کے رہنے کے لئے آتے ہیں۔ اسی لئے نن شا پارک کو پرندوں کی جنت بھی کہا جاتا ہے۔

نن شا ویٹ لینڈ پارک دو حصوں میں منقسم ہے۔ پہلا حصہ 2.28 مربع کلو میٹر کے رقبے پر  اور دوسرا حصہ 4.02 مربع کلو میٹر پر محیط ہے۔ پہلے مرحلے میں پرندوں کے تحفظ،  ایکو سسٹم کا مطالعہ، سائنسی تعلیم اور مینگروو  درختوں کی پیداوار پہ توجہ مرکوز ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں پارک میں ایکو سسٹم کی بڑھوتری کے ساتھ ساتھ ایکولوجیکل سیاحت، اینٹر ٹینمنٹ، کاروباری میٹنگز  اور دیگر بہت کچھ شامل ہے۔

یہاں آپ مینگروو  درختوں، کنول کے پھولوں، گھونسلوں میں بیٹھے ہوئے پرندوں اور ہوٹل نما کشتیوں کی سیر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پکی سایہ دار سڑک، سمندر کا نظارہ اور جنگل نما راستوں پر بذریعہ بیٹری کار، بذریعہ سائیکل یا پھر  پیدل چل کر  آپ اپنی سیر کا مزہ اور دوبالا کر سکتے ہیں۔

نن شا ویٹ لینڈ پارک میں پودوں کی تقریبا 300 اقسام ہیں جن میں سے 11 اصلی مینگروو درخت اور 4 جزوی مینگروو  درخت ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں پر پرندوں کی 175 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں