اداکارہ نرگس ڈرامہ سیریل ”ناگن “ میں کاسٹ

لاہور: معروف پاکستانی اسٹیج ادکارہ نرگس کو ڈرامہ سیریل ”ناگن “ کی کاسٹ میں شامل کرلیاگیا۔اس سے قبل اداکارہ میرا کو بھی ناگن کی کاسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

اداکارہ نرگس ڈرامہ سیریل ”ناگن “ میں کاسٹ

لاہور: معروف پاکستانی اسٹیج ادکارہ نرگس کو ڈرامہ سیریل ”ناگن “ کی کاسٹ میں شامل کرلیاگیا۔اس سے قبل اداکارہ میرا کو بھی ناگن کی کاسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق رائٹر افتخار عفی کا ڈرامہ سیریل ”ناگن “ نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔ اس ڈرامہ سیریل میں فلم انڈسٹری اور ٹی وی کی نامور اداکارائیں شامل ہیں۔ اس سے قبل مذکورہ ڈرامہ سیریل میں فلمسٹار ریشم ،جاناں ملک ، شین ، میرا شامل تھیں اور اب نرگس بھی ڈرامہ سیریل میں شامل ہوگئی ہیں۔ ڈرامہ سیریل ”ناگن “کے پروڈیوسر عرفان اور بابر جاوید جبکہ اس کے ڈائریکٹر شاہ بلال ہیں۔