بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا

بھارتی کرکٹ  ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو موجودہ عہد کا سب سے بہترین بلے باز تصور کیا جاتا ہے اور تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھانے کیلئے مشہور بھارتی بلے باز نے ہر موقع پر اس کو درست ثابت کیا۔ویرات کوہلی ہدف کے تعاقب میں اچھی اننگز کھینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اپنی شاندار  بیٹنگ کی بدولت وہ روز بروز نت نئے ریکارڈز بنا رہے ہیں ۔ اب انہوں نے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کا ایک ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔ کسی بھی ٹیم کیخلاف ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے18ویں سنچری بنا کر ٹنڈولکر کی 17سنچریوں کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں ویرات کوہلی نے فتح گر سنچری اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سیریز میں بھی کامیابی سے ہمکنار کرا دیا اور اس کے ساتھ ہی نیا عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا۔کوہلی کی یہ سنچری ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 18ویں سنچری تھی جو ایک عالمی ریکارڈ ہے جو اس سے قبل ٹنڈولکر کے پاس تھا جبکہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر تلکارتنے دلشان ہیں جنہوں نے 11 سنچریاں اسکور کیں۔

ویرات کوہلی کی اس سنچری کے ساتھ ان کی مجموعی سنچریوں کی تعداد 28ہو گئی ہے ۔ون ڈے میں سنچری بنانے کے لحاظ سے وہ مجموعی طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔ سچن ٹنڈولکر کی 49 اورآسٹریلین کھلاڑی رکی پونٹنگ کی 30 سنچریوں کے بعد ان کا نمبر آتا ہے۔کوہلی نے اپنی 28 سنچریوں کے لیے 181 ویں اننگز کھیلی ہیں جبکہ سنتھ جے سوریا کو اتنی ہی سنچریوں کے لیے 433 اننگز کھیلنی پڑی تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں