ترکی:ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈائر یکٹر سمیت 11کارکنوں کوحراست میں لے لیا گیا

ترکی:ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈائر یکٹر سمیت 11کارکنوں کوحراست میں لے لیا گیا

انقرہ:ترکی میں ایمنسٹی انٹر نیشنل کے مقا می ڈائریکٹرعدیل ایسر کو 11کارکنوں سمیت فتح اللہ گولن کی تنظیم کیساتھ تعلقات کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکی کے معروف عالم اور سرگرم عالمی سماجی کارکن فتح اللہ گولن کیساتھ تعلقات کے پیش نظر ایمنسٹی انٹر نیشنل کے مقا می ڈائریکٹرعدیل ایسر کو 11کارکنوں سمیت گرفتارکر لیا گیا ہے۔  

تنظیم برائے انسانی حقوق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق عدیل ایسر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ترکی کے جزیرے ”بیوک ادا“میں ایک ورکشاپ میں مصروف تھے جب انھیں گرفتار کیا گیا۔