وقار یونس کی بیٹی کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

وقار یونس کی بیٹی کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور: پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان وقار  یونس کی بیٹی کیساتھ  تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ عید الفطر کے موقع پر وقار یونس اپنی بیٹی کے ساتھ  تھے اور انہوں نے اس موقع پر اپنی بیٹی کیساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ۔

a5b4d72d7bd60414e2a23ab8cefd1f25

کرکٹرز اپنے مداحوں کی محبت کو خوب سمجھتے ہیں اور وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں بہت سی نجی باتیں اور تصاویر یا ویڈیوز وغیرہ شیئر کرتے رہتے ہیں تاکہ وہ اپنی زندگی کے چند بہترین لمحات کو اپنے مداحوں کیساتھ بھی انجوائے کر سکیں۔ ایسا ہی کچھ وقار یونس نے بھی کیا جن کی بیٹی مریم وقار  عیدالفطر کے موقع پر اپنے والد کے گھر موجودگی پر بہت خوش تھیں اور اسی خوشی میں انہوں نے ایک تصویر سوشل میڈیا پراپ لوڈ کی جو  دیکھتے ہی دیکھتے یہ وائرل ہو گئی۔

یاد رہے کہ وقار یونس کی اپنی بیٹی کیساتھ پہلی مرتبہ کوئی تصویر منظرعام پر آئی ہے ۔ جس پر مداح بہت خوش ہیں اور وقار یونس کی بیٹی کیلئے لمبی عمر کی دعا کر رہے ہیں ۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں