پاکستانی ڈاکٹر نے چینی مسافر کی دوران پرواز جان بچا کر سب کے دل جیت لیے

پاکستانی ڈاکٹر نے چینی مسافر کی دوران پرواز جان بچا کر سب کے دل جیت لیے

بیجنگ: چین کی شنگدونگ یونیورسٹی کے میڈیسن کالج میں مطالعہ کرنے والے پاکستانی پی ایچ ڈی طالب علم شہباز نے   بیجنگ سے پیرس جانے والی پرواز پر  چینی خاتون مسافر   کی زندگی بچا  لی.

چائنہ ڈیلی کے مطابق، 2 جولائی کو پرواز کے دوران، محمد شہباز نے جہاز کے عملے کو  ایک چینی خاتون کی طبی مدد کے لیے پکارتے ہوئے سنا کیونکہ اس چینی مسافر  کی حالت کافی خراب تھی.

شہباز ائر ہوسٹس کے پاس گیا جو اس کو اس چینی خاتون کے پاس لے گئی۔  اس نے اسے بتایا کہ وہ ایک ڈاکٹر ہے اور چینی بول سکتا ہے. چینی عورت کو قے آ رہی تھی اور ہپوتھرمیا سے  اس کی حالت غیر ہو رہی تھی اور  جہاز  میں موجود وسائل کے ساتھ اس کا علاج انتہائی مشکل تھا.

جب شہباز  عورت کا علاج کر رہے تھے اسی دوران زمین پر ہنگامی لینڈنگ کا انتظام کر لیا گیا تھا اور پرواز کے پورے دورانیہ میں ایمبولینس اور طبی عملے کے ساتھ مسلسل رابطہ بھی قائم تھا۔

انہوں نے کہا کہ خاتون نے دو گھنٹے کے اندر بہتر محسوس کیا اور  پرواز کے دوران ہی اس کی حالت کافی مستحکم ہو گئی. لینڈنگ کے بعد طبی عملے نے عورت کا مزید  معائنہ بھی کیا.

ان  کوششوں کے بدلے،  کیبن عملے نے شہباز کا بہت زیادہ شکریہ ادا  کیا اور عملے کے سربراہ نے 10،000 ایئر فرانس پوائنٹس سے نوازا.

شہباز نے اسے اپنی زندگی کا بہترین دن قرار دیا اور اپنے پیشے اور پاکستانی ہونے پر فخر  کا اظہار کیا۔ 26 سالہ چینی خاتون نے مکمل طور پر صحت یاب ہو کر ڈاکٹر شہباز  کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا.

مصنف کے بارے میں