اے آر رحمان نے اسلام کو کامیابی کی وجہ قرار دیا ہے

لندن : آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز موسیقار اللہ رکھا رحمان (اے آر رحمان ) نے اپنی کامیابی کی وجہ اسلام کو قرار دیا ہے۔

اے آر رحمان نے اسلام کو کامیابی کی وجہ قرار دیا ہے

لندن : آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز موسیقار اللہ رکھا رحمان (اے آر رحمان ) نے اپنی کامیابی کی وجہ اسلام کو قرار دیا ہے۔
موسیقی کے میدان میں 25 سال مکمل ہونے پر لندن میں انٹرویو کے دوران انہوں نے کہاکہ میری کامیابی اسلامی عقائد کو اپنانے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا ' اسلام ایک سمندر ہے جس کے مختلف فرقے ہیں، میں صوفی فلسفہ فکر پر عمل کرتا ہوں اور میری موجودہ شخصیت اسی فلسفے کا نتیجہ ہے اور ہاں زندگی میں بہت کچھ ہوا ہے'۔
اے آر رحمان کی پیدائش ایک ہندو گھرانے میں ہوئی تھی مگر عمر کی تیسری دہائی کے دوران انہوں نے اسلام قبول کرلیا اور صوفی ازم کو فلسفہ زندگی کے طور پر اختیار کرلیا۔ اے آر رحمان کا پیدائش نام اے ایس دلیپ کمار تھا جن کے قبول اسلام کی کئی وجوہات بنیں۔ان کے والد کا انتقال جلد ہوگیا تھا اور خاندان کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی  ملاقات ایک صوفی پیر کریم اللہ شاہ قادری سے ہوئی۔انہوں نے 1989 میں 23 سال کی عمر میں خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اسلام قبول کرلیا اور ان کا نام اللہ رکھا رحمان رکھا گیا۔
50 سالہ موسیقار نے اپنے کیرئیر میں متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں دو آسکر ایوارڈز، دو گریمی پر مبنی ہے، اور ایک گولڈن گلوب ایوارڈ بھی شامل ہے۔ وہ اب تک 160 فلموں کی موسیقی مرتب کرچکے ہیں جن میں لگان، تال سمیت آسکر ایوارڈ یافتہ سلم ڈوگ ملین ائیر بھی شامل ہے۔